۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
صحافی ارشد شریف

حوزہ/علامہ اسد اقبال زیدی نے کینیا سے سفارتی سطح پر اس گھناؤنی اقدام کا احتجاج ریکارڈ کیے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل نے آزادی بیان کے جھوٹے دعویداروں کے چہرے کو نمایاں کیا ہے

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کینیا میں مارے جانے والے پاکستانی صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صوبائی صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی نے کہا کہ ارشد شریف بے باک اینکر اور صحافی تھے، مرحوم کی صحافتی تحقیق، بے لاگ تبصرے اور تجزیئے صحافتی تاریخ میں یاد رکھے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان مرحوم ارشد شریف کے قتل کی غیرجانبدار تحقیقات کرائے، کینیا سے سفارتی سطح پر احتجاج کیا جائے اور حقائق منظر عام پر لائے جائیں، نیز مرحوم صحافی کا جسد خاکی وطن واپس لانے کا مناسب بندوبست کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ غم کے اس موقع پہ مرحوم ارشد شریف کے خانوادے، ان کے چاہنے والوں اور تمام صحافی برادری کو تعزیت پیش کرتے ہیں، مرحوم ارشد شریف کے چاہنے والوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .